اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج اورخلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فوج

امریکی صدر ٹرمپ گزشتہ روز کیے گئے آبنائے ہرمز کی بندش کے اعلان سے پھر گئے۔

آج اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل میں کی گئی پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ ایسٹرن ٹائم کے مطابق 13 اپریل کو صبح 10 (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی جائے گی اور امریکا ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے والے اور بندرگاہوں سے نکلنے والے جہازوں کو روکے گا۔

تاہم گزشتہ روز اپنے اعلان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ جو دنیا کی بہترین بحریہ ہے فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور یہاں سے میں داخل ہونے یا نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی کا عمل شروع کرے گی۔

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ بات چیت میں اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY