لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو ملٹری سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملٹری سیکریٹری اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود چیف آف لاجسٹک اسٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا بحیثیت کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ نومبر میں وزیراعظم نواز شریف نے دو سینیئر آرمی افسران کو چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا تھا۔

بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کیلئے رینجرز کے خصوصی اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری
29 نومبر کو جنرل راحیل شریف چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے سے سکبدوش ہوئے تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی تبدیلی کے بعد کور کمانڈر کی تبدیلی کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ماضی میں ریجنرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات رہے ہیں۔

کور کمانڈر کے عہدے پر رہتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے “کراچی آپریشن” کو “غیر سیاسی، بلاامتیاز اور ناقابلِ سمجھوتہ” قرار دیا تھا۔

ان کا عزم تھا کہ تشدد زدہ شہر کو معمول پر لایا جائے اور اوہ اس حوالے سے کراچی آپریشن کو غیر سیاسی، بلا امتیاز اور بغیر کسی دباؤ اور سمجھوتے کے آگے بڑھانے کے حامی تھے۔

رواں برس اگست میں رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی جبکہ رینجرز کو کراچی میں مزید 90 روز کے لیے خصوصی اختیارات دیے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY