لاہور کے سروسز اسپتال کے نیو اوپی ڈی وارڈ میں نواز شریف کے کئی ٹیسٹ ہوئے جن میں بلڈ اور یورین ٹیسٹ ، ریڈیالوجی، الٹرا ساؤنڈ اور سی ٹی اسکین بھی شامل تھا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے 30 جنوری کو 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔

میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے بعد نواز شریف کو واپس وی وی آئی پی روم پہنچا دیا گیا۔

اسپتال کے وی وی آئی پی روم سے نیو اوپی ڈی وارڈ تک نواز شریف کو سخت سکیورٹی اور بلٹ پروف گاڑی میں لایا، لے جایا گيا ۔

ماہر امراض قلب بھی آج ہی نوازشریف کا معائنہ کریں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY