پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، ہماری لیگل ٹیم قانونی پہلوؤں کو دیکھ رہی ہے۔
نفیسہ شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل پر خوشی منائی جا رہی ہے۔ یہ تین سال کے بعد آنے والی حکومت پر 120 ارب ڈالر کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے تو خوشی کس بات کی؟
پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ وزرا کے بڑے بڑے سیکنڈلز کو اجاگر نہیں کیا جا رہا، جو قوم کا مائنڈ سیٹ ہے ہم عید کے بعد اسی کے تحت عوام سے رجوع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کی تیز رفتاری صرف اپوزیشن کی طرف ہے۔ چیئرمین نیب نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔ سوشل میڈیا پر ایک وزیر کے خلاف دستاویزی ثبوت گردش کر رہے ہیں، اس پر کوئی نوٹس کوئی ایکشن نہیں ہے۔












