ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مصر کے سابق صدر محمد مُرسی کی استنبول میں ادا کی جانے والی غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔
محمد مُرسی پیر کے روز اپنے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں انتقال کر گئے تھے۔ ایردوآن محمد مرسی کے حامی رہے ہیں۔ سابق مصری صدر کو آج منگل کی صبح سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔












