آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیدیا۔
گرینڈ ہوم، نیشام کی مزاحمتی اننگز
میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر اورشاہین آفریدی نے قومی ٹیم کو 4 اہم وکٹ دلوادی ہیں اور اسوقت تک شہنشاہ آفریدی نے تین عامر نے ایک وکٹ لی ہیں جبکہ پانچویں وکٹ شاداب خان نے لی۔شاہین نے دس اوور میں تین وکٹ لے کر اٹھائیس سکور دیئے اور ایسے میں نیشم اور گرینڈ ہوم نے ٹیم کو سنبھالا جب گرینڈ ہوم چونسٹھ پر رن آؤٹ ہوئے۔ نیشم نے اہم 97 سکور کیا
آخری دس اوور میں میچ پر پاکستان کی گرفت ڈھیلی پڑ گئی اور اس دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے سکور میں اضافہ کر کے سکور دو سو سے زیادہ کر دیا
پاکستان کو نیوزی لینڈ سے یہ میچ ہر حال میں جیتنا ہے جس سے وہ ٹورنامنٹ میں رہے گا بصورت دیگر عالمی کپ میں عملی طور پر پاکستان کی شرکت ختم ہو جائے گی اگر چہ پانچ جولائی کو پاکستان نے اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلنا ہے











