رانا ثنا کی گرفتاری کیخلاف فیصل آباد میں احتجاج پر 24 افراد گرفتار

0
766

رانا ثنا کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج پر 24 افراد گرفتار، لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سابق وزیر قانون پنجاب راناثنإ اللہ کو گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کرلیا تھا جس کے خلاف لیگی کارکنوں نے سمندری روڈ پر ٹاٸر جلا کر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے 24 لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں 45 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY