ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جوہری ڈیل کے تحت عائد ذمہ داریوں میں بتدریج کمی لانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ڈیل کے یورپی پارٹنرز پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس ڈیل میں یورپی ممالک نے گیارہ وعدے دیے تھے اور ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ان پارٹنر ممالک نے اپنی کمٹ منٹس یا ذمہ داریوں میں بھی کمی لانا شروع کر دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY