نومولود تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا ملک بھرکے پریس کلبوںمیں داخلہ بند

0
2297

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے نام نہاد اور نو مولود پیرا ٹروپر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی طرف سے ملک کے نامور صحافی اور کلب کے لائف ممبر انجم رشید کے ساتھ دنیا نیوز کے ٹالک شو کے دوران بدتمیزی کی شدید مذمت کی ہے۔ کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو،نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کے سابق پی آر او ارشاد بھٹی کا داخلہ پورے پاکستان کے پریس کلبوں میں بند کردیا گیا ہے کیونکہ ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کا لبادہ اوڑھ کر “ایجنٹ ” کا کردار ادا کرنیوالے” پیرا ٹروپر” کو صحافی اپنی صفوں میں برداشت نہیں کرسکتے

انہوں نے کہا کہ ارشاد بھٹی کی عمر صحافت میں 40 ہفتے بھی نہیں ہے جبکہ انجم رشید نے 40 برس صحافت میں گزارے ہیں، ارشاد بھٹی کی ہرزہ سرائی پر یہ جملہ صادق آتا ہے کہ ” کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ”۔ان لیڈروں نے کہا ہے کہ لاہور پریس کلب کا ممبر جو ٹی وی اینکر یا پروڈیوسر ارشاد بھٹی کو اپنے ٹالک شو میں شریک کرے گا اس کے خلاف بھی اظہار ناپسندیدگی کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انجم رشید سیکڑوں سینئر صحافیوں کے استاد ہیں اور جمہوریت پسند قلم مزدور ہیں، ان سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔

انور عباس انور

SHARE

LEAVE A REPLY