ملائیشیا کے سکیورٹی حکام کے مطابق انہوں نے تین اعشاریہ سات ٹن کوکین اور کیٹامین ضبط کر لی ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس منشیات کی کم از کم مالیت بھی ایک سو ساٹھ ملین سے زائد ہے۔

ملائیشیا میں یہ اب تک پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے۔ حکام کے مطابق ٹیکے کے ذریعے سن کرنے والا عامل کیٹامین پاکستان سے ملائیشیا لایا گیا تھا جبکہ کوکین ایکواڈور سے اسمگل کی گئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان اسے کسی تیسرے ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY