یوم عاشور کے جلوسوں کے اختتام پر مجالس شام غریباں

0
2372

شہدائے کربلا کی یاد میں ہر آنکھ پر نم، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے، لاہور کا مرکزی جلوس گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات، روٹس پر موبائل فون سروس معطل رہی۔

ماتمی جلوسوں کے اختتام پر عزا خانوں میں مجالس شام غریباں منعقد ہوئیں

ادھر وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقامؓ کی شہادت پر امت آج بھی افسردہ ہے، سیکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے، نواسہ رسول مقبول ﷺ نے یزید کے جبر، ظلم و ستم کو ماننے سے انکار کیا، امام عالی مقامؓ نےشہادت قبول فرمائی لیکن ظلم و جبر کے سامنے سر نہ جھکایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق و باطل کے معرکے میں حق کا ساتھ دیا، اللہ ہمیں امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY