سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی تین ارب ڈالرز کی امداد کے اثرات پاکستانی روپیہ پر پڑنے لگے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔












