چکن اور مٹن کے بعد اب شیر کا گوشت بھی کھایئے

0
1395

شیر اور چیتا معدومی کے انتہائی خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں یہ کھلے عام فروخت کیے جاتے ہیں اور لوگ انہیں خرید کر کاٹتے اور ان کا گوشت کھاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شیروں کی یہ خرید و فروخت ایشیائی ملک لیوس میں ہوتی ہے جہاں انکے فارمز قائم ہیں تاہم ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ کھرب پتی امرا ہی اس کی سکت رکھتے ہیں۔

لیوس میں ایک شیر کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار پائونڈ (تقریباً 5 کروڑ روپے ) تک ہوتی ہے ۔ ان کے خریداروں میں اکثریت چینی باشندوں کی ہوتی ہے۔

لیوس کے فارمز پر شیروں کو انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں پالا جاتا ہے اور ان کی افزائش نسل کروائی جاتی ہے۔ حکومت کی طرف سے پابندی کے اعلان کے باوجود ان فارمز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ شیر کا گوشت پاکستان کے صوبہ سندھ میں بھی دستاب ہے

SHARE

LEAVE A REPLY