احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 10 مئی کو طلب کرلیا ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ کودوبارہ درخواست دی ہے ۔
سپریم کورٹ کے جواب کے بعد ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر ملزمان کے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نیب کی درخواست پر فیصلہ ہو گا، تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا۔













