برٹش پاکستانی نمائندے دونوں ملکوں کے درمیان پل کی حیثیت رکھتے ہیں : مقدسہ بانو

0
900

مانچسٹر(نمائندہ سپیکر) قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے مانچسٹر کی نومنتخب کونسلر اور پریس کلب آف پاکستان یوکے کی صدر کونسلر مقدسہ بانو کو کونسلر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے –

اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہم برٹش پاکستانیوں کے انتخابی عمل میں منتخب ہونے کو سراہتے ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے کیونکہ یہ منتخب نمائندے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں -یقینا یہ آپ کی محنت اور عوام کے ساتھ آپ کی لگن ہے کہ آپ پر عوام نے اعتماد کر کے آپ کو کونسلر منتخب کیا – قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات ‘ رابطے اور ہم آہنگی کے لئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرے گا-

دریں اثناءکونسلر مقدسہ بانو نے جوابی پیغام میں واضح کیا ہے کہ ان کی پاکستان کے ساتھ محبت فطری ہے کیونکہ وہ پاکستان کی مٹی میں پیدا ہوئی ہیں اوروہیں لڑکپن گزارہ ہے – جہاں تک پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے وہ اپنی ان ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور مانچسٹر کے دیگر پاکستانی کونسلروں کے ساتھ مل کر بالخصوص اور برطانیہ بھر کے پاکستانی سیاسی راہنماﺅں کے ساتھ مل کر بالعموم پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اچھے تعلقات اور ہم آہنگی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی –

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چند روز میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کا دورہ کر کے قونصل جنرل طارق وزیر اور دوسرے عملے کے ساتھ ملاقات کریں گی اور انہیں اپنے جذبات سے آگاہ کریں گی-

SHARE

LEAVE A REPLY