پاکستان نے امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈیمارش کیا۔

0
954

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کو طلب کرکے بھارت میں امریکی سفیر کے غیر ذمے دارانہ اور حقائق کے منافی ریمارکس پر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور سے کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے امریکی سفیر کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا باقی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ امریکی سفیر کا بیان امریکا کے دیرینہ مؤقف اور بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے، ڈیمارش آج اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کے حوالے کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY