یورپی یونین نے بریگزٹ میں اکتیس جنوری تک توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ قبل ازیں یہ مدت رواں ماہ کی اکتیسں تاریخ کو ختم ہو رہی تھی۔ توسیع کے فیصلے کا اعلان یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

ٹسک کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے توسیع کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے دی جانے والی توسیع میں یہ بھی شامل ہے کہ لندن حکومت اگر پہلے پارلیمانی منظوری حاصل کر لیتی ہے تو وہ یونین سے علیحدگی اختیار کر سکے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY