مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، برطانیہ میں معاشی اثرات پر تشویش بڑھنے لگی

0
629

ایران امریکہ تنازع اور خطے میں جاری کشیدگی سے برطانیہ میں معاشی اثرات پر تشویش بڑھنے لگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹامر نے کل بینک آف انگلینڈ اور گورنمنٹ ایمرجنسی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلا لیا جس میں ایران جنگ کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب کیئر اسٹامر کا ٹریڈ یونین ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ایک تلخ حقیقت ہے ، بحران کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس معاشی صورتحال میں محنت کش طبقے کو تنہا نہیں چھوڑے گی، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY