پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل کی شکست کا بدلہ لینے میں ناکام ہوگئی، سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی بیٹرز ایک مرتبہ پھر اوسط درجے کی بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں صرف 162 رنز ہی بناسکی تھی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار اوپننگ پارٹنر شپ لگائی، تاہم قومی بیٹرز کی جانب سے اس کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ دیکھنے میں نہیں آئی۔

بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 23 رنز کی اننگز کھیل سکے۔

خوشدل شاہ نے 24 اور اختتامی لمحات میں عثمان قادر کے 18 رنز نے ٹیم کو قابلِ اعتبار ٹوٹل تک پہنچایا۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY