بنگلادیش ویمن ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ نے فاسٹ بولر جہاں آرا عالم کے الزامات مسترد کردیے۔

بنگلادیشی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے ایک انٹرویو میں کپتان نگار سلطانہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مار پیٹ کے الزامات لگائے تھے جسے بورڈ نے بے بنیاد قرار دیا تھا۔

تاہم اب بنگلادیشی کپتان نگار سلطانہ نے بھی جہاں آرا عالم کے مارپیٹ الزامات کی تردید کردی ہے۔

نگار سلطانہ نے بھارتی کپتان ہرمن پریت کور پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ میں کیوں کسی کو ماروں گی؟ میں کیوں اسٹمپس کو اپنے بیٹ سے ماروں گی، کیا میں ہرمن پریت کور ہوں جو اپنے بیٹ سے اسٹمپس کو اسی طرح ماروں ؟

SHARE

LEAVE A REPLY