عالمی جوہری ایجنسی نے ایران سے جوہری تنصیبات کی انسپیکشن کی اجازت دینےکا مطالبہ کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق عالمی جوہری ایجنسی نے ایران سے متعلق رپورٹ رکن ممالک کو بھیجی ہے جس میں گزشتہ سال تنصیبات پر بمباری کے بعد افزودہ یورینیم کے مکمل معائنے کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عالمی جوہری ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے حفاظتی اصول مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ناگزیر ہے، ایران اس پر معاہدے کو کسی صورت میں معطل نہیں کر سکتا۔












