برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے منگل کے روز اپنی کابینہ کے سینیئر وزراء کو بتایا کہ بریگزٹ کے بارے میں ان کی حکومت کے اپوزیشن کی لیبر پارٹی کے ساتھ مذاکرات بہت مشکل لیکن انتہائی سنجیدہ تھے۔

مے کے ایک ترجمان کے مطابق اس بارے میں آگے بڑھنے کے لیے ہونے والی بات چیت کئی شعبوں میں کافی مشکل ثابت ہوئی۔ اس مکالمت کی تکمیل کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں رکھی گئی۔ تاہم مے نے ملکی وزراء کو بتایا کہ بریگزٹ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے جلد از جلد پیش رفت کی ضرورت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY