عالمی ادارہ صحت کی سرطان پر تحقیق کرنے والی شاخ نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ امسال عالمی سطح پر کینسر کے اٹھارہ ملین نئے کیسز سامنے آئیں گے اور اس مہلک بیماری کے سبب نو ملین اموات ہوں گی۔ کینسر پر ریسرچ کی عالمی ایجنسی نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ کینسر کے مریضوں میں ہلاکتوں کا سب سے زیادہ سبب پھیپھڑوں کا سرطان بنتا ہے۔ دوسرے نمبر پر خواتین میں بریسٹ کینسر دنیا بھر میں جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کینسر کے حوالے سے یہ اعداد و شمار ایک سو پچاسی ممالک سے جمع کیے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY