چین اور امریکا کے تجارتی نمائندے اگلے ہفتے کے دوران منگل اور بدھ کے ایام پر اختلافات کے شکار تجارتی معاملات پر مذاکرات شروع کریں گے۔
اِس مرتبہ مذاکرات کی میزبانی چینی دارالحکومت بیجنگ کے بجائے بندرگاہی شہر شنگھائی کو دی گئی ہے۔ اب تک ہونے والے تجارتی مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ دونوں فریق پیچیدہ معاملات پر بریک تھرو کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ تجارتی تنازعات کی وجہ سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر ساڑھے تین سو بلین ڈالر سے زائد کے اضافی محصولات کا نفاذ کر چکے ہیں۔
جاپان میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں چینی و امریکی صدور نے تنازعاتی معاملات میں مزید شدت پیدا نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔












