پی ایس ایل سیزن فور کی چمچماتی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچادی گئی ۔

پی ایس ایل فور کی چمچماتی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچادی گئی، نیشنل اسٹیڈیم کی اکیڈمی میں تقریب بھی منعقد ہو گی ۔

ٹرافی کو قافلے کی شکل میں نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا گیا۔

سرفرازاحمد اورڈیرن سیمی ٹرافی کی تقریب میں شرکت کیلیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

پی ایس ایل ایلیمینیٹر2: پشاورزلمی نے اسلام آبادکو 48رنز سے ہرادیا

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں زلمی کا مقابلہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY