تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کورٹ قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما کیس اختتام کے قریب ہے، آج دلائل اورجرح ختم ہو جائے گی ججز صاحبان آج فیصلہ بھی سناسکتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس تاریخی کیس میں قوم کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ طاقت وراور عام شہری برابر کٹہرے میں کھڑے ہوگئے ہیں ، ہمیں یقین ہے کہ عدالت عظمی پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کرے گی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے شاہ محمود قریشی نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی لڑائی فرد واحد کے خلاف نہیں بلکہ کرپٹ نظام کے خلاف ہے۔












