شام کی خانہ جنگی کے معاملے پر ترکی، روس اور ایران کی سربراہی ملاقات میں کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی کی انقرہ میں  ہونے والی ملاقات کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں شام کے صوبہ ادلب میں انسانی بحران پر تشویش ظاہر کی گئی۔

شامی باغیوں کے قبضے میں موجود اس آخری اہم علاقے میں صورتحال کی بہتری کے لیے ’ٹھوس اقدامات‘ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے تاہم اس کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY