ایرانی خبر ایجنسی نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی آئی ایم سی او پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس میں ہیکرز نے حساس دستاویزات چوری کرلی ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق سائبر سپورٹ فرنٹ نامی ہیکرز نے آئی ایم سی او کا تقریباً 30 ٹیرا بائٹس ڈیٹا چوری کر لیا ہے، جس میں انتہائی حساس فوجی دستاویزات بھی شامل ہیں۔
عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہےکہ ہیکرز نےکمپنی کے بنیادی ڈھانچے میں گہرائی تک رسائی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے اہم کنٹریکٹرز میں شمار ہونے والی کمپنی نے تسلیم کیا ہےکہ وسیع پیمانے پر ہونے والے سائبر حملے کے بعد اس کے بنیادی ڈھانچےکو سنگین نقصان پہنچا ہے۔













