پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2020ء کے ڈرافٹ کی گولڈ کیٹیگری میں شامل 144 غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست سمیت گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل 325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

325 مقامی کھلاڑیوں کی فہرست میں قومی ڈومیسٹک سیزن میں شریک فرسٹ الیون، سکینڈ الیون اور انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شامل تمام کرکٹرز شامل ہیں۔

رواں سال جاری کی گئی پالیسی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہر کرکٹرز کی بنیادی کیٹیگری گولڈ رکھی گئی ہے، کھلاڑیوں کے ناموں پر مشتمل فہرست کی منظوری قومی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹرز ندیم خان اور ہیڈ آف پلیئر ایکوزیشن اینڈ مینجمنٹ پی ایس ایل عمران احمد خان نے دی ہے۔

با صلاحیت قومی نوجوان کرکٹرز کی ترقی کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں ہر فرنچائز کے 16 رکنی سکواڈ میں کم از کم 2 ایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے، ایمرجنگ کرکٹرز کی عمریں 23 سےزائد نہیں ہو سکتی۔

SHARE

LEAVE A REPLY