بھارت ميں ايک مسلم گروپ نے ايودھيا ميں بابری مسجد کی زمين ہندوؤں کو ديے جانے سے متعلق حاليہ فيصلے کے خلاف ملکی سپريم کورٹ ميں اپيل دائر کرنے کا اعلان کيا ہے۔
دانشوروں اور مختلف تنظيموں کے گروپ ’آل انڈيا مسلم پرسنل لاء بورڈ‘ کے ايک رکن سيد قاسم الياس نے اتوار کو ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فيصلے ميں واضح خامياں ہيں۔ اس سلسلے ميں مرکزی مسلم فريق سنی وقف بورڈ نے عدالت کا فيصلہ تسليم کرتے ہوئے اسے چيلنج نہ کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔












