ہم میں سے کئی احباب نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو زیادہ عرصہ “ محبوبانہ توجہ “ کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔۔ آج اگر کسی نے انہیں چھوڑ دیا تو وہ بہت جلد کسی اور کے اسیر ملیں گے ۔اس کو تعلقات کا نشہ کہتے ہیں جو “ چاکلیٹ کے نشے” سے بے حد مماثلت رکھتی ہے ۔ سائینسدانوں کا ماننا ہے ہے چاکلیٹ کھانے سے دماغ کے خلیئوں سے ایک کیمیکل نکلتا ہے جسے ” Phnylethylamine”
کہتے ہیں جس سے انسان کو بہت سکون ، خوشی ، اطمنیان اور اس میں آگے بڑھنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے ، وہ خواب کی سی کیفیت سے دوچار ہوتا ہے اور اس کا دل خوشی سے تیز تیز دھڑکنے لگتا ہے ۔ انسان یہ کیفیت بار بار چاہتا ہے ۔ جیسے جب کسی انسان کو اپنے محبوب سے جدائی درپیش ہوتی ہے تو اس کی طلب جاگ پڑتی ہے اور اسے اس وقت بے چین رکھتی ہے جب تک اسے دوبارہ حاصل نا کر لے یا وہ کسی اور کی طرف متوجہ نا ہو جائے ۔ بلکل یہی کیمائی مرکب ان کے دماغ سے ریلیز ہوتا ہے اور انسان اپنے من پسند انسان کے ساتھ خوشی اور انبساط محسوس کرتا ہے ۔
کہتے ہیں کہ 20 سے 40 کلو گرام چاکلیٹ ایک ساتھ کھائی جائے تو حیش جیسا یعنی مرجوانہ جیسا لطف دے سکتی ہے کیونکہ کوکا پاؤڈر اور چاکلیٹ سے نکلنے والا مرکب ایننڈے مایداور مرجوانہ کا Cannabinoids
دماغ کے ایک ہی خلیوں سے نکلتا ہے ۔ سائینسدانوں نے اس بات کو بھی رد کیا ہے چاکلیٹ کھانے سے دانت خراب ہوتے ہیں یا آدھے سر کے درد یعنی مائگرین کا خطرہ ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے تحقیق نے یہ بات ثابت کر دی ہے جو افراد محبت میں ناکام ہو کر زیادہ عرصہ اکیلے نہیں رہ سکتے یعنی جنہیں“ تعلقات نشہ “ ہوتی ہے وہ جدائی میں سب سے زیادہ چاکلیٹ کھاتے پائے گئے ہیں ۔
تحقیق ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم













