عراقی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شمالی شہر موصل کے ہوائی اڈے سے صرف 5کلومیٹر کی مسافت پر ہیں۔

عراقی پولیس نے موصل کے جنوبی محاذ پر ہونے والی لڑائی کی پیشرفت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز جنوبی موصل میں ہوائی اڈے سے صرف 5کلومیٹر کی مسافت پر ہیں۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں کم سے کم 70 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حکومتی فورسز سے نبرد آزما جنگجوؤں کے زیر استعمال تین سرنگوں سمیت درجنوں فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

فوجی کارروائی کے پہلے ہی روز عراقی فورسز نے 17 دیہات کا کنڑول حاصل کر لیا جبکہ داعش کو بری طرح پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک عراق کی سیکیورٹی فورسز موصل ہوائی اڈے کے جنوبی محاذ سے صرف 5کلومیٹر دوری پر تھیں

SHARE

LEAVE A REPLY