عمران خان اور اسد عمر کی اپیلیں خارج، جرمانہ ادا کرنے کا حکم

0
865

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جنرل سیکرٹری اسد عمر کی جرمانوں کے خلاف اپیلیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔

عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت ڈی ایم او لوئر دیر میں 4 رکنی بینچ نے کی۔

عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور اسدعمر پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY