پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن نے کروز عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جسمیں پاکستان سمیت انڈیا اور بنگلہ دیش کے فیملیز نے کثیر تعدادمیں شرکت کی

بچوں اور عورتوں کے رنگ برنگے کپڑوں نے عید ملن پارٹی کا مزا دوبالا کیا بچوں کے چہروں پر خوبصورت پینٹک کئےگئے
پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز خان جوپیشے کے لخاظ سے وکیل ہے نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن گزشتہ پانچ سالوں سے گھریلو تشدد کے متاثرین کی اگاہی کیلئے کام کرتی ہے۔جسمیں پاکستان ایسوسی ایشن کی سیکرٹری شفق جعفری بہت اچھا کام کررہی ہے ہمیں ان پر فخر ہے

یہاں پے ڈومیسٹیک وایلنس کی بڑی وجہ کلچرل شاک امدنی کے مسائل ہے ہم نے اس پر بہت کام کیا بہت سے مسائل خل کئےاور ابھی بھی اس پر کام ہورہا ہے اور ایندہ بھی انشااللہ یہ خدمت جاری رکھے نگے جس کسی کو جو بھی ریلیٹیڈ مسائل درپیش ہو وہ مجھ سے اور ہماری ایسوسی ایشن کی نائب صدر ڈاکٹر نگہت نسیم اور جنرل سیکرٹری شفق جعفری سے رابطہ کرسکتے ہے انشاءاللہ ہم یہ خدمت جاری رکھے نگے۔

پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شفق جعفری نے کروز عید ملن پارٹی کی ابتدا میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنی ٹیم کا تعارف کرایا۔شفق جعفری نے گھریلو مسائل اور تشدد پر بات کرتے ہوئے کہا۔ہمارے گھروں کے چھوٹے چھوٹے مسائل جوبعد میں بڑے ہوجاتے ہیں ہم پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن ان مسائل کو خل کئے ہے اور انشاءاللہ اگے بھی حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے ہمارے ستر فیصد خواتین نے اپنے مسائل کا حل نکالا۔اور وہ فینانشلی مضبوط ہے اور اسمیں ہماری ٹیم ممبر زرینہ
جس کا تعلق خیدر اباد انڈیا سے ہے نے اہم کردار ادا کیا۔اقتصادی مسائل کے خل کیلئے ہماری ٹیم ممبر زرینہ سے رابطہ کرسکتے ہے جو بہت پیاراور محبت سے اقتصادی مسائل کا خل نکالتی ہے شفق جعفری نے کہا جو بھی ہماری ٹیم شامل ہونا چاہتے ہے ہم خوش آمدید کہتے ہے

مصالخہ ٹی وی کی معروف شیف نورین نے کہا ہم یہاں رہ کے اپنے روایتی کھانوں کے زائقے بھول چکے ہے ہم نے اس پے کام شروع کیا ہے

انشاءاللہ ہم بہت جلد اپنی روایتی زائقےدارکھانے سویٹس لارہے ہے اپ لوگوں کو کہیں جانے کی ضروت نہیں ہوگی۔اور اپ اپنی روایتی کھانوں سےمخظوظ ہونگے۔

پاکستان کے معروف گلوکار فرخان شاہ اور سڈنی کے معروف طبلہ استاد یامہ اور اس کے بھائی نے اپنی صوفی میوزک سے مہمانوں کے دل جیت لئے ۔
عید ملن اور کروز کروز عید ملن پارٹی میں شریک مہمانوں نے اس پارٹی کو بے خد پسند کیا۔۔اور عید ملن پارٹی کا اختتام مست دھمال کے ساتھ کیا گیا
پروگرام کے اخر میں پاکستان آسٹریلیا ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری شفق جعفری اور انکی ٹیم نے جاتے وقت ایک بار پھر کروز کے باہر کھڑے ہوکر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

جابر حسین

SHARE

LEAVE A REPLY