ٹرمپ مواخذہ تحقیقات جاری، اہم گواہ کی بائیدن خاندان کیخلاف ٹرمپ کے دباؤ کی تصدیق

0
564

ٹرمپ کے مواخذے کیلئے اہم گواہ یورپی یونین میں امریکی سفیر گورڈن سونڈ لینڈ نے جوبائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کیلئے امریکی صدر کی طرف سے یوکرائن پر دباؤ ڈالنے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی انکوائری کے سلسلے میں ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے رو برو سونڈ لینڈ نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ صدر ٹرمپ اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کیلئے یوکرائن پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم انہوں نے صدر کے احکامات پر عمل کیا۔

گورڈن نے مزید کہا ٹرمپ سے کبھی یہ نہیں سنا کہ فوجی امداد تحقیقات کے اعلان سے مشروط ہے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سفیر گورڈن سونڈلینڈ کو وہ زیادہ نہیں جانتے تاہم امریکی صدر مواخذے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے خود پیش ہونے کا عندیہ پہلے ہی دے چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY