چیف جسٹس اور انکے ساتھی قابل ستا ئش ہیں۔۔۔ شمس جیلانی

0
823

موجودہ چیف جسٹس نے عدلیہ کو اصل میں ایک نئی دکھائی جبکہ وہ کنفیوزڈ تھی کہ کس کی ما نے اور کس کی نہ مانے؟کیونکہ اس کے پاس کچھ رسم و رواج انگریزوں دورسے چلے آرہے تھے، تو کچھ پاکستان بننے کے بعد وضع ہو ئے۔ کہ اس کے ہر شعبے پرمعافیہ چھا گیاتو پھر عدلیہ کیسے بچ سکتی تھی۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ وکیل اپنے مقدمے عدالت میں لڑنے کے بجا ئے کورٹ کے احاطے میں جا کر لڑنے لگے۔ اس ماحول میں جس نے بھی اس دھار ے کوبدلنے کوشش کی اسے شکست ہوئی اور اسے اپنی پالیسی ترک کرناپڑی اس کی اتنی مثالیں ہیں یہاں انہیں گنوانا مشکل ہے؟ میں اپنے قارئین کو سمجھا نے کے لیئے ایک مثال دیتا ہوں کہ ایک صاحب جو کہ تالپور خاندان سے تعلق رکھتے میر پور خاص میں ان کی تقرری ہوگئی آدمی محنتی اور ایماند ار تھے۔ بس یوں سمجھ لیں کہ وہ اپنی مثال آپ تھے۔تمام جج ہمیشہ بلندی پر بیٹھا کرتے ہیں۔لیکن وہ ایک بڑی سی میز پر جس کے چاروں طرف اسٹاف بیٹھا ہوتا تھا، کہیں ان ہی کے درمیان میں اس طرح تشریف فرما ہوتے کہ پہچانے نہیں جا تے تھے۔ جس مقدمہ کو آواز پڑتی اگر اس کا وکیل موجود نہیں ہوتا یا تھوڑا سا بھی لیٹ ہو جاتا تو وہ مقدمہ عدم پیروی میں خارج کر دیتے۔ فرما تے کہ میں نے تو مقدمہ خارج کردیا ہے تم جاکر اپیل کرلو؟ تھوڑے دنو ں میں یہ صورت ِ حال ہوگئی کہ ہر ایک وقت کا پابند ہوگیا؟ تمام ہتھکنڈے جو مقدمات کو طول دینے کے لیئے استعمال کیئے جا تے تھے وہ سب متروک ہوگئے مقدمات، بہت تیزی سے آگے بڑ ھنے لگے نتیجہ یہ ہوا۔ کہ معافیہ پریشان ہوگئی کہ اگر اسی طرح کام چلتا رہا تو ہم سب کھا ئیں گے کیا۔ وکلاء کا ایک وفد تیار ہوا اور سندھ چیف کورٹ میں جاکر پیش ہوا، جج صاحب کی طلبی ہوئی راوی بیان کر تا ہے کہ ان سے کہا گیا کہ اگر آپ کے یہ لیل و نہار رہے تو صرف آپ رہ جا ئیں گے، باقی سب کی چھٹی ہو جا ئیگی؟اس کے بعد ان کا تبادلہ ہو گیا اور پھر ہم نے ا ن کا کہیں ذکر نہیں سنا کیونکہ انہیں چپ چاپ کام کرنے کی تو اجازت تھی، مگر وہ پالیسی چینج کرنے کی نہیں جوکہ جسٹس منیر صاحب نے نظریہ ضرورت کی شکل میں دی تھے؟ یہ 1958 ء کی بات ہے جب سے کسی آنے والے کو بلا امتیاز عہدہ جمود توڑنے کی جرائت نہیں ہوئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہر ایک خوش اسلوبی سے اپنا وقت گزارتا رہا آتا اور جاتا رہا۔ البتہ فا ئلوں کے پہاڑ بن گئے۔ یہ بات مشہور ہوگئی کہ اگر دادا مقدمہ کریں اور پوتوں تک فیصلہ آجا ئے تو بہت ہے؟ لیکن موجودہ چیف جسٹس صاحب نے جب یہ حال دیکھا تو گھبرا ئے نہیں، بلکہ کچھ کرنے کی ٹھان لی اور پاکستانیوں کی خوش قسمتی تھی کہ وہ فا ئلوں کے پہاڑ ڈھانے میں کامیاب ہو گئے۔ میرے خیال میں اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے کام زیادہ اور شور کم کیا۔ دوسرے یہ کہ کمپوٹر کا دور آگیا اور انہوں نے اس سے استفادہ حاصل کیا۔ عدلیہ کو بجا ئے نظریہ ضرورت کے نئی پالیسی دیدی کہ انصاف سب کے لیئے اور قانوں کے مطابق چاہیں آدمی چھوٹا ہو یا بڑا؟ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تاثر عوام میں غلط کیوں جا رہا ہے۔ اس لیئے وہ لوگ پریشان ہیں جو جمہوریت کے نام پر آمریت چلانے اور الزام ووسروں کے سر ڈالنے کے عادی تھے۔ جس کی اب انہیں اجازت نہیں ہے۔ ورنہ چیف جسٹس صاحب نے جو اعداد شمار دیئے ہیں وہ حیرت انگیز ہیں اور وہ خود اور ان کا عملہ قابلِ تحسین ہیں؟ چونکہ ان کے بعد آنے والے جج بھی ان پانچ میں سے ایک ہیں۔ جنہوں نے مورثی قیادت کے خواب چکنا چور کردیئے؟ کئی وزائے اعظم کو گھر یا جیل بھیج دیا لہذا امید ہے کہ وہ حسب سابق اسی پالیسی پر کا ربند رہیں گے۔قوم کو ان پانچ ججوں کاشکر گزار ہونا چا ہیئے۔ ورنہ میثاق جمہوریت نے تو دو خاندانو ں کے علاوہ کسی تیسرے خانداں کی سیاست میں انٹری کی گنجا ئش ہی نہیں چھوڑی تھی۔ رہی میڈیا اس کی کچھ خوبیاں ہیں تو کچھ خامیاں بھی ہیں۔ کہ کوئی ترس نہ کھا ئے تو کہتے ہیں دیکھو ترس نہیں کھا رہا ہے اور ترس کھا ئے۔ تو کہتے ہیں دیکھو اس نے ترس کیوں کھا یا کسی ظالم پر۔ یہ وہی عوام اور گھوڑے والی مثال ہے کہ اگر باپ گھوڑے پرسوار ہے تو باپ ظالم کے بیٹا بیچارہ پیدل چل رہا ہے، اگر وہ خود پیدل چلے تو بیٹاظالم کے بوڑھے باپ کاخیال نہیں کر رہا اور دونوں گھوڑے پر سوار ہوجا ئیں تو دونوں ظالم کہلا ئیں کہ گھوڑےپر ظلم کر رہے ہیں؟ ہم نے اہلِ اقتدار میں سے ایک صاحب کو یہ کہتے سنا کہ عدلیہ کا تاثر اچھا نہیں ہے۔ جب کہ جس طرف اشارہ تھا وہ خود کہہ چکے ہیں کہ میری پوری کا بینہ تو مخالف تھی مگر مجھے ترس آگیا اس سے کیا سمجھاجا ئے کہ کابینہ کو انہوں نے نظر انداز کردیا؟ اگر یہ بات صحیح ہے تو پھر آئین کے تقاضے پورے نہیں ہو ئے۔ ہم چونکہ قانون داں نہیں ہیں۔ لیکن کچھ قانوں داں کہہ ہیں، ان کو ہم نے ٹی وی کہتے سنا کہ کورٹ نے جانے والوں کوزیادہ پابند کیا ہے بجا ئے اہل بانڈ کے۔ میرا مشورہ ہے کہ دوچار دن قارئین بھی مزید تبصرے سن لیں تاکہ کوئی رائے قائم کرسکیں ورنہ جب تک میڈیا کوکو ئی اور موضوع مل جا ئے گااور وہ اس میں مصروف ہو جا ئے گی آپ بھی پاکستانی عوام کی طرح بھول بھال جا ئیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY