چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ دوسری جماعتیں پرانی سیاست میں لگی ہوئی ہیں، ایک نظریہ اور منشور ہونا چاہیے جو پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ہمیں پرانی سیاست اور پرانے سیاست دانوں کو گھر بٹھانا پڑےگا۔
ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسائل سے نکلنے کے لیے نئی سیاست اور نئی قیادت کی ضرورت ہے، ایسی قیادت جو ماضی میں پھنسی نہ ہو، مستقبل کے بارے میں سوچے، جو آپس کی سیاست ، تفریق میں نہ پھنسے، کسی کو دوسری بار یا چوتھی بار وزیراعظم بنانےکے بجائے جس کو موقع نہیں ملا اسے موقع دیں، آپ موقع دیتے ہیں تو وعدہ ہے کبھی آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔












