بنگلہ دیشی دارالحکومت کے ایک کیفے میں تین برس پہلے حملہ کرنے کے الزام میں سات ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
اس دہشت گردانہ حملے میں کم از کم بیس افراد مارے گئے تھے، جن میں نو اطالوی، سات جاپانی، ایک بھارتی اور ایک امریکی شہری بھی شامل تھا۔
اس وقت فوجی کمانڈوز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ ان کے قبضے سے دیگر یرغمالیوں کو رہا کرا لیا گیا تھا۔ عدالت نے ایک ملزم کی رہائی کا حکم بھی سنایا ہے۔












