گزشتہ ماہ ایک کنٹینر کے ذریعے غیرقانونی طور پر انگلینڈ پہنچنے کے دوران ہلاک ہو جانے والے 39 افراد کی لاشیں ویتنام پہنچا دی گئی ہیں۔

ویتنام کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لندن سے ہلاک شدگان کی لاشیں ہفتے کو دارالحکومت ہینوئے پہنچیں۔ ان لاشوں اور باقیات کو اب ملک کے مختلف مقامات میں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں پندرہ تا 44 برس کے درمیان ہیں، جن میں سے 31 مرد اور آٹھ خواتین تھیں۔ اس واقعے سے تعلق کے شبے میں برطانیہ میں متعدد افراد زیرحراست ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY