چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کہتے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔
لاہور میں خواتین ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے قانون کے شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہو گی، عدلیہ خواتین کے تحفظ، انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔












