کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار سوار ملزمان نے ایک لڑکے کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا اور اس کی ساتھی لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، مغویہ اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق واردات درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس میں خیابان بخاری کی بخاری کمرشل اسٹریٹ پر رات 10 بجے ہوئی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ جوڑا بڑا بخاری کی مین اسٹریٹ پر سڑک پر پیدل جا رہا تھا کہ کار میں سوار ملزمان وہاں پہنچے اور لڑکے کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ لڑکی کو زبردستی کار میں اغوا کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت حارث سومرو کے نام سے ہوئی

SHARE

LEAVE A REPLY