جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔
لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے علاقائی حدود کا تعین نہیں کیا گیا ہے، اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظوری کے بعد ہی ترمیمی بل صدر مملکت کو بھجوایا جا سکتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکا جائے۔












