آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ اختیارات کا ہے۔ میں آئی جی سندھ ہوں کوئی کلرک نہیں۔ ہٹانے سے متعلق معاملہ کورٹ میں ہے۔
فیروز آباد تھانے میں پولیس کی رپورٹنگ اور فیسلیٹیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں عوام اور پولیس کے درمیان مربوط رابطوں کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ تھانوں میں رپورٹنگ سینٹرز صرف کراچی میں نہیں بلکہ سندھ میں بھی قائم کررہے ہیں۔ جس جگہ پر رپورٹنگ سینٹر قائم ہورہے ہیں وہاں کے مکین سینٹر پر رضا کارانہ طور پر بیٹھیں۔ کوشش ہے کہ تمام رپورٹنگ سینٹرز کی مینٹینینس کیلئے اگلے سال بجٹ رکھا جائے۔
سندھ حکومت کی ناراضگی سے متعلق سوال پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ناراضگی جس سے ہوتی ہے سوال اسی سے پوچھا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY