برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے یورپی یونین سے اخراج کے لیے نیا مجوزہ معاہدہ ملکی پارلیمان میں پیش کر دیا ہے۔ برطانوی پارلیمان نے گزشتہ ہفتے ٹریزا مے کے اُس بریگزٹ معاہدے کو رد کر دیا تھا جو انہوں نے برسلز کے ساتھ مذاکرات کے بعد تجویز کیا تھا۔

دوسری طرف یورپی یونین نے کہا تھا کہ وہ کسی نئے معاہدے پر مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس نئے مجوزہ معاہدے پر برطانوی پارلیمان میں ووٹنگ 29 جنوری کو ہو گی۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے لیے 29 مارچ کی تاریخ طے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY