سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونارتنے کی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن کپتان اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کولمبو میں فٹنس ٹیسٹ سے گزریں گے اور اگر وہ ان فٹ رہے تو 16 جولائی سے شروع ہونے والے میچ کے لیے گال کا سفر نہیں کریں گے۔

اگر کرونارتنے دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو ٹیم کی قیادت نائب کپتان دھننجایا ڈی سلوا کریں گے۔ لاہیرو کمارا کے بھی سائیڈ سٹرین انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق ڈیمتھ کی عدم دستیابی کی صورت میں، ٹیم کی قیادت 31 سالہ آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا کریں گے، جو پہلے ہی نائب کپتان ہیں۔

سلیکٹرز نے سکواڈ کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے لیکن وہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے کرونارتنے کی فٹنس رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ کولمبو میں 24 سے 28 جولائی تک کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن حتمی شکل دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY