پاک ۔ افغان سرحد پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایک جوان شہید، 4 زخمی

0
611

پاک اور افغانستان کی سرحد پر شدت پسندوں کے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ‘آئی ای ڈی’ حملہ لنڈی کوتل میں پاک ۔ افغان سرحد پر کنڈاؤ سر پوسٹ کے قریب باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر کیا گیا۔

حملے میں لانس نائیک تقدیر علی اورکزئی شہید اور 4 جوان زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کے دوران افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے وقفے وقفے سے متعدد مرتبہ پاک فوج پر حملے کیے ہیں، جن میں کئی جوان شہید بھی ہوچکے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے اور پاکستان پہلے ہی 900 کلو میٹر سے زائد حصے پر یہ کام مکمل کرچکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY