یا سال، نیا عزم اور نئے اہداف کی سوچ کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں نے قوم کو نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ، سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد اور باکسر عامر خان و اہلیہ نے نئے سال کے لیے پیغامات دیے ہیں۔

سرفراز احمد نے عوام کو نئے سال کی مبارک باد کے ساتھ پیغام میں کہا کہ نئے سال کے آمد کی خوشی ضرور منائیں لیکن فائرنگ سے گُریز کریں، کیوں کہ اس سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

انعام بٹ نے کہا کہ 2020 میں مزید محنت کریں گے اور نئے سال میں ملک کے لیے مزید میڈلز لائیں گے۔

عامر خان اور فریال نے کہا کہ امید ہے کہ نیا پاکستان اور قوم کے لیے مزید بہتر ثابت ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY