بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں 2 روز قبل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت سمیت 13 افراد کی آخری رسومات آج بھارتی دارالحکومت دہلی میں برار اسکوائر میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
بھارتی ملٹری کا ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گزشتہ روز گر گیا تھا جس میں سوار بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن لکشمن سنگھ راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حادثے کے شکار بد قسمت ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت کے علاوہ ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز اور فضائیہ کے پائلٹس سمیت 14 افراد سوار تھے، جن میں عملے کے 5 اور 9 مسافر شامل تھے۔
حادثے میں واحد زندہ بچنے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ زخمی ہیں، جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جا رہے تھے، جہاں اُنہیں اسٹاف کورس کے طلبہ، افسران اور اساتذہ سے خطاب کرنا تھا۔
بپن راوت نے 4 دہائیوں تک فوج میں ذمے داریاں نبھائیں، وہ 2017ء سے 2019ء تک فوجی سربراہ رہے، جس کے بعد انہیں ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بنایا گیا تھا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ روز تباہ ہونے والے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تامل ناڈو میں بھارت کے پہلے چیف ڈیفنس آف اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ مدھولکا راوت اور دیگر 11 اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حادثے میں ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا تھا جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری تحقیقات شروع کرتے ہوئے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا تھا جبکہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو واقعے پر بریفنگ بھی دی تھی۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
بھارت کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سمیت 9 افراد اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔
بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سمیت 9 افراد اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے— فوٹو: اے ایف پی
بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر میں جنرل بپن راوت سمیت 9 افراد اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے— فوٹو: اے ایف پی
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نیلا گیری میں واقعے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے جار ہے تھے کہ کونور کے قریب ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 13 لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
اس سے قبل بھارتی فوج کے لیفٹننٹ جنرل (ر) ایچ ایس پناگ نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل پارلیمنٹ میں واقعے کے حوالے سے بیان دیں گے۔
علاوہ ازیں بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے لیکن مودی سرکار نے انہیں بھارت کی مسلح افواج کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔













