عیدالاضحی, کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے الرٹ جاری

0
92

محکمہ لائیواسٹاک بلوچستان نے عیدالاضحی کےموقع پر کانگووائرس کی روک تھام اور اس سےلگنےوالےجاں لیوا مرض سے بچاؤ کی غرض سےالرٹ جاری کردیا۔
صوبائی محکمہ لائیواسٹاک کےایک سینئر افسر اور ماہر امورحیوانات ڈاکٹرعبدالرحمٰن کے مطابق کانگووائرس کی روک تھام کےلئے جاری الرٹ میں عوام الناس کوکانگووائرس کےحوالےسےعوام کو احتیاط برتنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کےساتھ ساتھ قصابوں،مال مویشی کےبیوپاریوں اورقربانی کےلئے مویشی خریدنےوالوں کوبھی صفائی کاخیال رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
الرٹ میں کہاگیا ہے کہ مویشیوں کےکاروبارسےمنسلک افرادنہ صرف خود کو بلکہ اپنےجانوروں کو بھی چیچڑوں سےمحفوظ رکھیں۔
اسی طرح مذبح خانوں میں کام کرنےوالوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرناہوں گی۔اس حوالےسےوہ اپنا جسم ڈھانپ کررکھیں۔

ڈاکٹرعبدالرحمٰن کےمطابق کانگوسےبچاؤکےلئے کوئٹہ اوردیگر اضلاع میں اسپرےکااہتمام کیاگیاہے۔
جانوروں پرسپرےکےلئےشہرکےداخلی اور خارجی راستوں پرٹیمیں مقررکی گئی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بلوچستان میں کانگووائرس کی روک تھام اورعلاج کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم کانگووائرس کی علامات کےبعدمریضوں کو فوری ماہر ڈاکٹرسےرجوع کرناچاہئے۔
کانگووائرس کی علامات میں جسم کےمختلف حصوں سےخون آنا،مریضوں کومستقل نقاہت کےساتھ ساتھ تیزبخاربھی ہوسکتاہے۔

علامات کےبعد بروقت تشخیص اور فوری علاج سےکانگووائرس کےمریضوں کی صحت یابی کےامکانات سو فیصد تک ہوتے ہیں۔
بلوچستان میں رواں سال اب تک کانگووائرس کے18مریض رپورٹ ہوئے،ان میں سے تین مریضوں کاانتقال ہوگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY