امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایسے پچیس افراد اور کاروباری اداروں کو ان پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جو ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ شخصیات اور ادارے ایران، ترکی اور متحدہ عرب امارات میں کام کر رہے ہیں۔ جن مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں انصار بینک، اطلس ایکسچینج اور ایران کی اطلس نامی ایک کمپنی بھی شامل ہیں












